کشیدگی کم ہو گئی، لائن آف کنٹرول پر واقعات سے انڈو پاک مذاکراتی عمل متاثرنہیں ہوا: بھارت

کشیدگی کم ہو گئی، لائن آف کنٹرول پر واقعات سے انڈو پاک مذاکراتی عمل ...
کشیدگی کم ہو گئی، لائن آف کنٹرول پر واقعات سے انڈو پاک مذاکراتی عمل متاثرنہیں ہوا: بھارت

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے تسلیم کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر پیش آنے والے واقعات سے دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھی تاہم اس سے دونوں ملکوں میں مذاکراتی عمل متاثر نہیں ہوا اور دونوں ملکوں میں اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد کشیدگی بھی کم ہوئی ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارتی حکومت نے وطن واپس نہیں بھجوایا تھا بلکہ حالات کی نزاکت کے باعث آرگنائزرز نے میچ منسوخ کئے اور ٹیم واپس پاکستان آ گئی۔ اس معاملے میں بھارتی حکومت ملوث نہیں ہے۔ اصل صورتحال یہ ہے کہ کھلاڑیوں اور فنکاروں کی آمدورفت اب بھی جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت امن عمل معطل نہیں ہوا اور نہ ہی مستقبل میں معطل ہو گا۔

مزید : اسلام آباد /Headlines