چیئرمین نیب کا استعفیٰ بحران پیدا کرے گا ، صدر منظور نہ کریں: شجاعت حسین

چیئرمین نیب کا استعفیٰ بحران پیدا کرے گا ، صدر منظور نہ کریں: شجاعت حسین
چیئرمین نیب کا استعفیٰ بحران پیدا کرے گا ، صدر منظور نہ کریں: شجاعت حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی حلیف جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے صدر آصف علی زرداری سے نیب کے چیئرمین کا استعفیٰ منظور نہ کرنے جبکہ چیئرمین نیب فصیح بخاری سے اپنا استعفیٰ وپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ نیب کے چیئرمین سخت دباﺅ میں ہیں لیکن موجودہ حالات میں ان کا استعفیٰ بحران پیدا کردے گا اور اس سے مشاورتی عمل متاثر ہو گا۔ چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ نیب کے چیئرمین کی تبدیلی طے شدہ طریق کار کے تحت ہوتی ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت ضروری ہے ، اب الیکشن کا وقت ہے اور موجودہ حالات میں یہ استعفیٰ بحران پیدا کردے گا۔

مزید :

قومی -