لسبیلہ میں کشتی الٹنے سے تین ماہی گیر جاں بحق

لسبیلہ میں کشتی الٹنے سے تین ماہی گیر جاں بحق
لسبیلہ میں کشتی الٹنے سے تین ماہی گیر جاں بحق

  

لسبیلہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) لسبیلہ میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے تین ماہی گیر جاں بحق جبکہ آٹھ لاپتہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ساحلی علاقے ہنگول کے قریب ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کے باعث کشتی میں سوار تین ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق لانچ میں 83 ماہی گیر سوار تھے جو معمول کے مطابق مچھلیوں کے شکار کی غرض سے سمندر میں گئے تھے تھے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق 72افراد تیر کر کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں ماہی گیروں کا تعلق لسبیلہ کے علاقے لاکھڑا سے ہے۔

مزید : لسبیلہ