اس خاتون نے یو ٹیوب کے ذریعے کروڑوں روپے کیسے کمائے؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اس خاتون نے یو ٹیوب کے ذریعے کروڑوں روپے کیسے کمائے؟جان کر آپ حیران رہ جائیں ...
اس خاتون نے یو ٹیوب کے ذریعے کروڑوں روپے کیسے کمائے؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(نیوزڈیسک)انٹرنیٹ بھی عجیب جگہ ہے کہ جہاں اگر آپ کی کوئی بات دنیا کو پسند آجائے تو پھر آپ کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں اور بیٹھے بیٹھائے آپ کروڑ پتی بن جاتے ہیں۔ایسا ہی کچھ ایک خاتون کے ساتھ ہوا ہے کہ جس کی کی ویڈیوز نے دنیا بھر میں ناصرف دھوم مچا رکھی ہے بلکہ اب تک اس نے ان ویڈیوز سے 50لاکھ ڈالر(50کروڑ روپے )بھی کما لیے ہیں۔دیکھنے میں یہ ایک عام سی ویڈیو ہے کہ جس میں ایک خاتون جو ویڈیو میں کہیں نظر بھی نہیں آتی ڈیزنی کے کھلونوںکی پیکنگ کھولتی ہے اور انہیں ساتھ ساتھ رکھتی ہے۔DC Toys Collectorیو ٹیوب نامی چینل پر یہ ویڈیو چلائی گئی ہے ۔

یورپ کا وہ شہر جہاں خواتین کا داخلہ بند ہے،جاننے کیلئے کلک کریں

اس چینل کی 1600دیگر ویڈیوز ہیں اور ہر ماہ ان ویڈیوز کو 38کروڑ بار دیکھا جاتا ہے۔اس چینل کی سب سے زیادہ چلنے والی ویڈیو Play-Doh Sparkle Disney Princessesہے جو اب تک 17کروڑ20لاکھ بار دیکھی جا چکی ہے۔اس کمپنی نے Unboxingکے خیال پر علم کرتے ہوئے اب تک کروڑوں روپے کما لیے ہیں۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں Unboxingایک نیا خیال ہے جس میں کسی بھی نئی شے جو مارکیٹ میں لانچ کی جارہی ہے کو کھول کر اس کا استعمال بتایا جاتا ہے اور اس میں ویڈیو میں کام کرنے والے شخص کے صرف ہاتھ اور پراڈکٹ نظر آتی ہے۔ان ویڈیو زمیں ایک خاتون بچوں کو کھلونوںکے متعلق معلومات دیتی ہے۔مختلف طرح کے کھلونوں کے متعلق معلومات بچوں کو بہت پسند آرہی ہے اور وہ اس خاتون کی ویڈیوز دیکھ کر بہت خوش ہو تے ہیں۔یوٹیوب چینل کے ایک ماہر ڈین گولڈن کا کہنا ہے کہ بچوں کو یہ ویڈیوز اس لئے بھی پسند آرہی ہیں کہ وہ خاتون اپنا چہرہ نہیں دکھاتی اور اس کے خوبصورت ہاتھ بچوں کو کھلونوں کے متعلق بتاتے ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کی ویڈیوز نے بچوں پر جادو کر رکھا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس