کیا رشتے داروں سےاچھے تعلقات رکھنے والے لمبے عرصے تک زندہ رہتے ہیں ؟سائنس نے مشکل سوال کا حیرت انگیز جواب دے دیا

کیا رشتے داروں سےاچھے تعلقات رکھنے والے لمبے عرصے تک زندہ رہتے ہیں ؟سائنس نے ...
کیا رشتے داروں سےاچھے تعلقات رکھنے والے لمبے عرصے تک زندہ رہتے ہیں ؟سائنس نے مشکل سوال کا حیرت انگیز جواب دے دیا

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) انسانی عمر کی طوالت، صحت اور خوشگوار زندگی ہمیشہ سے سائنسدانوں کی تحقیق کا موضوع رہی ہے اور اب ایک تازہ سائنسی تحقیق میں دریافت ہوا ہے کہ آپ کے دوست آپ کے رشتہ داروں اور خود آپ سے بھی بہتر بناسکتے ہیں کہ آپ کی زندگی تقریباً کتنی طویل ہوسکتی ہے اور یہ کہ آپ کتنی صحتمند یا خوشگوار زندگی گزار پائیں گے۔ امریکہ کی واشنگٹن یونیورسٹی اور کینیڈیا کی میک گل یونیورسٹی کی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دوستوں سے قریبی تعلق اور اکثر میل ملاقات کا آپ کی صحت اور پرمسرت زندگی پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ میک گل یونیورسٹی کی تحقیق میں دنیا بھر سے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کے انداز زندگی کا مطالعہ کیا گیا اور اس تحقیق میں دوستوں سے تعلقات کو مثبت جبکہ رشتہ داروں سے کثرت سے ملاقات کرنے کو صحت اور زندگی کیلئے منفی قرار دیا گیا۔

ایک عورت کتنی بھینسوں کے برابر؟ متنازع ترین ایپ پر خواتین برہم 

 اس تحقیق کا کہنا ہے کہ رشتہ دار آپ کو مسائل سنا سنا کر اور آپ کی خامیوں پر طنز کرکے ذہنی دباﺅ میں اضافہ کرسکتے ہیں جس کے نتیجہ میں زندگی تکلیف دہ اور مختصر ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب اس تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ کے دوست آپ کی شخصیت کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور آپ کی صحت اور زندگی کی طوالت کے بارے میں صحیح اندازہ بھی قائم کرسکتے ہیں۔ اچھے دوستوں سے کثرت سے ملاقات کرنے والے زیادہ خوش رہتے ہیں اور ان کی صحتمند زندگی میں اوسطاً 7 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایرین سنور نے یہ تفصیلات اخبار ”انڈیپینڈنٹ“ سے بات کرتے ہوئے بتائیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس