اگر آپ کو بھی تین ہفتے سے زائد عرصے سے سینے کی جلن کا سامنا ہے تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ کو بھی تین ہفتے سے زائد عرصے سے سینے کی جلن کا سامنا ہے تو یہ تشویشناک ...
اگر آپ کو بھی تین ہفتے سے زائد عرصے سے سینے کی جلن کا سامنا ہے تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

  

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کو تین ہفتوں سے زائد سے سینے کی جلن کا سامنا ہے تو یہ ایک تشویشناک بات ہے کیونکہ یہ کینسر کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔برطانیہ میں کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ بیشترلوگ سینے کی جلن کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے اور ڈاکٹر سے مشورہ نہیں کرتے لیکن اصل میں یہ انتہائی خطرناک بیمارئی یعنی معدے کے کینسر کی وجہ ہو سکتی ہے جو تشخیص نا ہونے کی صورت میں جان لیوا بھی ہوتا ہے۔

دنیا کی سب سے زیادہ درد پہچانے والی چیز کیاہے ؟آپ سوچ بھی نہیں سکتے

اگر اس کینسر کا علم پہلے ہو جائے تو اس کا باآسانی علاج کیا جاسکتا ہے۔ماہریں صحت کا کہنا ہے کہ جن لوگوں میں اس کینسر کی تشخیص ہو جاتی ہے ان کی زندگی بچانے میں آسانی ہوتی ہے لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا ہے ان کی بیماری پیچیدہ ہوتی جاتی ہے اور جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہر سال برطانیہ میں 12900افراد اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ 10,200لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں لہذا اگر اس بیماری کا بروقت علم ہوجائے تو پھر جان بچانا ممکن ہو جاتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت