کیا آپ کو معلوم ہے دنیا میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ملک کونساہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے دنیا میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ملک کونساہے؟
کیا آپ کو معلوم ہے دنیا میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ملک کونساہے؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (نیوز ڈیسک) آج کے دور میں وہی قوم باعزت اور ممتازمقام پا سکتی ہے جو تعلیم کے میدان میں نمایاں حیثیت کے حصول کیلئے کمر بستہ ہو۔ اگرچہ ہمارے ہاں تعلیم کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے مگر دنیا کے متعدد ممالک نے اسے اولین ترجیح سمجھا اور یہ ممالک عالمی برادری میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ دنیا کی پڑھی لکھی قوموں میں سے پانچ نمایاں ترین اقوام درج ذیل ہیں۔

ایک عورت کتنی بھینسوں کے برابر؟ متنازع ترین ایپ پر خواتین برہم

1:۔ کینیڈا

 اس ملک کی نصب سے زائد (51%) آبادی یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ ہے اور یہاں جی ڈی پی کا 6.1 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے۔

2:۔ اسرائیل

اسرائیل میں تقریباً46 فیصد لوگ یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ ہیں۔ یہ ملک جی ڈی پی کا 7.2 فیصد تعلیم پر خرچ کرتا ہے۔

3:۔ جاپان

جاپان کے 45 فیصد لوگ یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ ہیں اور یہاں جی ڈی پی کا 5.2 فیصد تعلیم کیلئے وقف ہے۔

4:۔ امریکہ

اس ملک میں 42 فیصد افراد یونیورسٹی کی تعلیم سے بہرہ ور ہیں۔ یہ ملک اپنے جی ڈی پی کا 7.3 فیصد تعلیم پر خرچ کرتا ہے۔

5:۔ نیوزی لینڈ

اس چھوٹے سے ملک میں 41 فیصد عوام یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ ہے۔ نیوزی لینڈ سائنس کی تعلیم کیلئے خصوصی طور پر مشہور ہے اور یہاں کے 16 فیصد طلباءسائنس پڑھتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس