چین کی موبائل کمپنی نے دنیا کو حیران کر دیا

چین کی موبائل کمپنی نے دنیا کو حیران کر دیا
چین کی موبائل کمپنی نے دنیا کو حیران کر دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی موبائل کمپنی "Huawei" دوسری کمپنیوں کی طرح مشہور و معروف تو نہیں ہے تاہم اس کمپنی نے دنیا بھر میں اپنے موبائل فونز کی فروخت سے 12.2 بلین ڈالر کما کر حریف کمپنیوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ 2015ءمیں 100 ملین موبائل فونز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق2014ءمیں کمپنی کے موبائل فونز کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور 75 ملین سمارٹ فونز کی فروخت کے ساتھ 12.2 بلین ڈالر رقم کمائی۔

"Huawei" نے سال 2015ءمیں اپنے منافع کو اس سے بھی زیادہ بڑھانے اور کم از کم 100 ملین سمارٹ فونز بیچنے کا عزم کر رکھا ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ 2014ءکی طرح رواں سال بھی کمپنی کے موبائل فونز کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا اور آمدن بھی بڑھ جائے گی۔

"Huawei" کے سمارٹ فون Ascend p7 نے اس کی آمدن بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اور دنیا بھر میں مجموعی طور پر اس کے 4 ملین یونٹس فروخت ہوئے۔ اسی طرح کمپنی نے دنیا بھر میں Ascend Mate موبائل کے 2 ملین یونٹس فروخت کئے۔ ہوائی کی Honor سیریز کے موبائل فونز کو بھی خاصی پذیرائی حاصل ہوئی اور بالخصوص اس سریز کیلئے وہ یورپین مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

مزید : بزنس