مربوط تعاون کی ضرورت

مربوط تعاون کی ضرورت

مکرمی! وفاقی حکومت اور عسکری قیادت جس خلوص نیت اور جذبے کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مصروفِ عمل ہے، صوبوں کو بھی اسی جذبے کے ساتھ حکومت سے تعاون کرنا چاہیے۔ یہ مسئلہ کسی سیاسی پارٹی، گروہ یا شخصیت کا نہیں پاکستانی قوم کے مستقبل کا ہے۔ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا ہے۔ اسی لئے ذاتی مفادات اور سیاست کو بالائے طاق رکھ کر حکومت اور عسکری قیادت کے ساتھ مربوط تعاون کی ضرورت ہے۔ جب تک صوبے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کریں گے، ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں یقیناًتاخیر ہوگی، اس لئے سب کو زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، تب ہی ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت سکیں گے۔ جنگیں وہی قومیں جیتتی ہیں، جنہیں اپنے عوام کی بھرپور تائید حاصل ہوتی ہے۔ پاکستانی عوام میں محفوظ پاکستان کے لئے جذبہ موجود ہے۔ ہمیں اس جذبہ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

محمد ضیاء آفتاب، نیوگارڈن ٹاؤن، لاہور

مزید : اداریہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...