بنگلہ دیش انڈر19نے سری لنکا کو ہرا کر سیریز جیت لی
کولمبو(آن لائن) بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا انڈر 19 کو آخری یوتھ ون ڈے میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر سیریز 3۔2 سے جیت لی۔ سری لنکن ٹیم 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48.5 اوورز میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سالندو کی نصف سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ بنگلہ دیش کے نظم الحسین میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کولمبو میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 212 رنز بنائے، نظم الحسین نے 92 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، فرننڈو اور مالنگا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 198 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سالندو 53 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ صالح احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔