نوجوانوں کی بڑی تعداد سپورٹس کی جانب راغب ہورہی ہے: عثمان انور

نوجوانوں کی بڑی تعداد سپورٹس کی جانب راغب ہورہی ہے: عثمان انور

لاہور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی کاوشوں سے نوجوانوں کی بڑی تعداد سپورٹس کی جانب راغب ہورہی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبہ بھر میں 4312گراؤنڈز بحال اور قائم کئے ہیں، کھیلوں کے گراؤنڈز نوجوانوں سے آباد ہو رہے ہیں، نوجوان اب صحت مند سرگرمیوں کی طرف آ رہے ہیں جس سے صحت مند معاشرہ تشکیل پا رہا ہے، کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سپورٹس بورڈ پنجاب سے مختلف ایونٹس کیلئے رابطہ کررہی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کا راز سپورٹس کے فروغ میں ہے، سپورٹس کو ہر انسان کی زندگی میں اہم حیثیت حاصل ہے، اسی نظریئے کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے دن رات کام کررہا ہے۔ ، گزشتہ تین برسوں میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے سپورٹس فیسٹیول، پنجاب یوتھ فیسٹیول اور انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کی صورت میں نوجوانوں کو سپورٹس کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کئے، جس سے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا کُھل کر اظہار کیا، پنجاب یوتھ فیسٹیول کی کامیابی کے بعد نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد سپورٹس کی طرف راغب ہورہی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبہ بھر میں 4312 گراؤنڈز بحال اور قائم کئے ہیں جہاں سپورٹس کی سرگرمیاں عروج پر ہیں جس کی وجہ سے صحت مند معاشرہ تشکیل پا رہا ہے، نوجوان اب صحت مند سرگرمیوں کی طرف آ رہے ہیں، جس سے کرائم کی شرح میں بھی خاطر خواہ کمی ہو رہی ہے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب مستقبل میں بھی نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کرتا رہے گا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب اس ٹیلنٹ کو نکھار رہا ہے، پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا، پاکستان نے بہت کم عرصہ میں کبڈی کے میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ہم نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ جس کے پاس ٹیلنٹ ہے وہ ہمارے پاس آئے ہم ان کے ٹیلنٹ کو پالش کریں گے اور عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کریں گے تاکہ ٹیلنٹڈ نوجوان پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند کرسکیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...