فاسٹ باؤلر محمدعامر کو طویل عرصہ بعد خوشخبری مل ہی گئی
لاہور( سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کی جانب سے فاسٹ باؤلر کو طویل عرصہ بعد خوشخبری مل ہی گئی کہ ان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے یہ خبر نہ صرف محمد عامر کے لئے ایک بہت بڑی خبر ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کرکٹ شائقین کے لئے بھی خوشخبری ہے لیکن اگریہ اجازت عامر کوورلڈ کپ کھیلنے کی مل جاتی تو یہ خوشی دوبالا ہوجاتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ وہ محمد عامر کو جن پر آئی سی سی کی جانب سے پانچ سالہ پابندی عائد کی گئی تھی اب ہی ختم کرکے اس کو ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دیدے لیکن اس کو آئی سی سی کی جانب سے رد کردیا گیا شائقین کو بہت امید تھی کہ شائد اب جب سعیداجمل ٹیم میں نہیں ہیں فاسٹ باؤلر محمد عامر کو موقع مل جائے گا کہ وہ ٹیم کی نمائندگی کرسکیں لیکن ایس نہیں ہوا جس سے شائقین میں مایوسی پھیل گئی ہے اور نہ صرف یہ شائقین نے ایک بری خبر ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ محمدعامر بھی ورلڈ کپ میں شامل نہ ہونے پر افسردہ ہیں اب جب ورلڈ کپ سر پر ہے ان کی شدید خواہش تھی کہ وہ بھی ٹیم کا حصہ بن جائیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا ان کی پابندی پانچ ماہ بعد ختم ہورہی ہے اور اس سے قبل اگر ان کو اجازت مل جاتی تو کرکٹ شائقین کی خوشی کا ٹھکا نہ نہ رہتا کرکٹرز نے محمد عامر کوآئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی تو اجازت مل گئی ہے اور اب وہ چا ر سال کے طویل عرصہ کے بعد ملک میں کرکٹ کھیل سکیں گے اس پر کرکٹرز نے آئی سی سی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اب جلد ہی عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی واپسی کا عندیہ مل جائے گا۔