ٹیم کی کارکردگی کا پول وارم اپ میچز میں سامنے آگیا

ٹیم کی کارکردگی کا پول وارم اپ میچز میں سامنے آگیا

لاہور( افضل افتخار) کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا پول وارم اپ میچز میں سامنے آگیا ٹیم کی محنت دھری کی دھری رہ گئی کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کھیل پیش نہ کرسکا ٹیم کی اس ناقص کارکردگی نے شائقین کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا اور شائقین کو فکر لگ گئی کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا کیا بنے گا نیوز ی لینڈ پریذڈنٹ الیون کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچوں میں قومی ٹیم کی شکست نے کئی سوال پیدا کردئیے کہ کیا ٹیم اب نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دو ون ڈے میچز اپنے نام کرسکے گی اور اس کے بعد ورلڈ کپ میں کیا وہ امیدوں پر پورا اترنے میں کامیاب ہوجائیں گی یہ وہ سوال ہے جس کا جواب کسی کے پاس نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ آنیوالا وقت بتا دیگا کو ٹیم کتنے پانی میں ہے کھلاڑی اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے پوری کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ایسے موقع پر جب ٹیم کو فتوحات کی رورت ہے ٹیم کی شکست کا بوجھ برداشت کرنا بہت مشکل ہے اس طرح ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہونے کے بجائے کمزور ہوں گے اور ٹیم نے ورلڈ کپ میں جو مقاصد حاصل کرنے کا عزم کیاہوا ہے وہ کیسے حاصل ہوں گے نیوزی لینڈ کے خلاف اگر ٹیم ایسی ہی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی ہے اور ہار جاتی ہے تو پھر ٹیم کے لئے ورلڈ کپ میں رہنا بہت مشکل ہوجائیگا تمام کھلاڑیوں پراس وقت یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے موقع پر سنجیدگی سے اپنے فرائض ادا کریں اور اگلے میچوں میں اپنی خامیاں دور کرکے ٹیم کی کامیابی کا سبب بنیں جس کی وقت کو ضرورت بھی ہے اور ہی ٹیم کے لئے آگے بڑھنے کے لئے ضروری بھی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی