وارم اپ میچ میں ناقص کارکردگی کے باعث شکست ہوئی: سابق کھلاڑی

وارم اپ میچ میں ناقص کارکردگی کے باعث شکست ہوئی: سابق کھلاڑی

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم نے وارم اپ میچ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ان خیالات کا اظہار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے ٹیم کی کارکردگی پر کیا سابق کرکٹر ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح کھیل پیش کیا مایوسی ہوئی جبکہ ورلڈ کپ سر پر ہے اسوقت ٹیم کو زیادہ سے زیادہ فتوحات کی ضرورت ہے ایسے موقع پر یہ شکست ٹیم کے لئے اچھی ثابت نہیں ہوں گی سکندر بخت نے کہا کہ شائقین کو بہت مایوسی ہوئی ہے جو امیدیں وابستہ کی ہوئی تھی وہ پوری نہیں ہوئی ہیں دونوں وارم میچ ان ٹیموں سے ہار گئے جو چھوٹی سطح کی ہیں ٹیم کے کھلاڑی پریشر میں کھیل رہے ہیں اور کوئی بھی ٹیم اس وقت تک کامیابی حاصل نہیں کرسکتی جب تک وہ بغیرپریشر میں آئے کھیلے سرفرازنواز نے کہا کہ ٹیم کو فتوحات کی ضرورت ہے مجھے لگتا ہے کہ کھلاڑی کسی پریشانی کا شکار ہے اور ایسی کارکردگی سے ہمیں اس بات کی امید نہیں رکھنی چاہئیے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت جائے گی۔ اس کے لئے ٹیم کے کھلاڑیوں کو جس طرح محنت کرنی چاہئیے وہ نظر نہیںآرہی ٹیم نے اب نیوزی لینڈ کے خلاف دو ونڈے میچ کھیلنے ہیں لیکن ایسی کارکردگی رہی تو ٹیم کا جیتنا بہت مشکل ہے اوراس کے ورلڈ کپ پر ٹیم پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے ابھی بھی وقت ہے کہ تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے عمدہ کھیل پیش کریں تاکہ ٹیم ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کامظاہرہ کرسکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...