جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آخری ون ڈے میں آج آمنے سامنے ہوں گی

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آخری ون ڈے میں آج آمنے سامنے ہوں گی

 سینچورین (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ (آج) بدھ کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کالی آندھی کی ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ میں مصروف ہے جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کھیل رہی ہے، میزبان ٹیم نے کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ اور اس کے بعد ون ڈے سیریز میں شکست دے رکھی ہے تاہم ون ڈے سیریز کا ابھی ایک میچ باقی ہے۔ پروٹیز نے مسلسل ابتدائی تینوں میچز جیت کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کی تھی، کالی آندھی نے چوتھے ون ڈے میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پروٹیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی اور اب وہ آخری میچ جیت کر دورے کو شاندار طریقے سے اختتام کرنے کی خواہاں ہے تاہم دوسری جانب پروٹیز ٹیم بھی اس میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز کا جاندار اختتام کرنا چاہتی ہے۔ اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...