آئی ٹی ایف ٹینس،پاکستان کی اوشنا سہیل کو دوسرے راؤنڈ میں شکست

آئی ٹی ایف ٹینس،پاکستان کی اوشنا سہیل کو دوسرے راؤنڈ میں شکست

شرم الشیخ (اے پی پی) سٹار پاکستانی پلیئر اوشنا سہیل آئی ٹی ایف ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز دوسرے راؤڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ اوشنا کو دوسرے راؤنڈ میں حریف بیلجیئم کی کھلاڑی ایلینا وان کے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس میں شکست ہوئی۔ مصر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں بیلجیئم کی کھلاڑی ایلینا وان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی اوشنا سہیل کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی