اسلام آباد کی ہولڈ ایم ٹیم نے آل پاکستان برج ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اسلام آباد کی ہولڈ ایم ٹیم نے آل پاکستان برج ٹائٹل اپنے نام کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کی ہولڈ ایم ٹیم نے آل پاکستان برج ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم نے 155.24 وکٹری پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ مائینڈ سپورٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان برج چیمپئن شپ اسلام آباد کلب میں منعقد ہوئی۔ جس میں ہولڈ ایم ٹیم نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے 155.25 وکٹری پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ہولڈ ایم نے جے کے اور بلال جیسی نامور ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا۔کراچی کی ٹیم 140.82 وکٹری پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، ساگا کی ٹیم تیسرے اور ٹرینڈسیٹرز نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔