لدھیانہ جمخانہ نے باغبانپورہ ایگلٹس کو ہراکرتیسرے مرحلے میں کوالیفائی کر لیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر)30ویں یاسین اختر میموریل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں لدھیانہ جمخانہ نے باغبانپورہ ایگلٹس کو 3وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں کوالیفائی کر لیا ہے البلال کرکٹ گراونڈ ٹاون شپ میں باغبانپورہ ایگلٹس نے پہلے کھیل کر تمام وکٹوں کے نقصان پر 116رنز بنائے اعجاز احمد نے 22اور وقار خان نے 21رنز بنائے عدنان بٹ نے 3، محمد ذیشان اور محمد قاسم نے 2,2وکٹیں حاصل کیں لدھیانہ جمخانہ نے ہدف آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا عدنان بٹ 36اور غیور عباس 20رنز کے ساتھ نمایاں رہے صفدر علی نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔