فلم ’’جذبہ‘‘ رواں سال ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ’’جذبہ‘‘ رواں سال ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی
فلم ’’جذبہ‘‘ رواں سال ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (این این آئی)فلم ’’جذبہ‘‘ رواں سال ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم میں ایشوریا رائے بچن ایک بار پھر اپنے مداحوں کے سامنے جلوہ گر ہوں گی۔ 2010 سے فلمی سکرین سے غائب بالی ووڈ اداکارہ جلد ہی سنجے گپتا کی فلم جذبہ میں نظر آئیں گی۔ جس میں ان کے مد مقابل عرفان خان ہوں گے۔ جو اس فلم کے بارے میں بہت پر جوش ہیں۔ میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپریل میں فلم کی شوٹنگ ختم ہو جائے گی۔ فلم ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر