ماڈلنگ مجھے جینے کے لئے آکسیجن فراہم کرتی ہے ، چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی‘ زارا ملک

ماڈلنگ مجھے جینے کے لئے آکسیجن فراہم کرتی ہے ، چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر ...

لاہور (آئی این پی) ٹی وی کی مایہ ناز اداکارہ و ماڈل زارا ملک نے کہا ہے کہ میری وجہ شہرت بنیادی طور پر ماڈلنگ کی مرحون منت ہے اور یہ مجھے جینے کیلئے آکسیجن فراہم کرتی ہے لہٰذا میں ماڈلنگ کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے زارا ملک نے کہا کہ موجودہ دور میں ہر لڑکی خود کا ماڈل سمجھتی ہے مگر یہ بڑا مشکل شعبہ ہے اور ماڈلنگ کرنا ہر لڑکی کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں ٹی وی اشتہارات اور پرائیویٹ پراڈکشن کے بے شمار پراجیکٹس میں اپنی ریکارڈنگ مکمل کروا رہی ہوں۔

مزید : کلچر