انجیلینا جولی نے بھی داعش کیخلاف اعلان جنگ کر دیا

انجیلینا جولی نے بھی داعش کیخلاف اعلان جنگ کر دیا

بغداد (آئی این پی) ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق حسینہ انجلینا جولی نے عراق میں متاثرین جنگ سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ عالمی برادری ان مظلوموں کی بحالی میں ناکام ہوگئی ہے اور انہوں نے عالمی رہنما?ں پر زور دیا کہ وہ خطے کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے مزید کوشش کریں کیونکہ وہ جو کررہے ہیں وہ کافی نہیں ہے۔انتالیس سالہ انجلینا اقوام متحدہ کمیشن برائے پناہ گزین (یو این ایچ آر سی) کی نمائندہ خصوصی طور پر عراق کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے شمالی عراق میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں مقیم لوگوں سے ملاقات کی۔

 اس کیمپ میں جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد مقیم ہیں جن میں ایک بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے۔ انجلینا کے دورہ کے موقع پر بچے بڑے سب ان کے منتظر تھے اور حتیٰ کہ سرکاری افسران اور سیاستدان بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھے۔ ہالی ووڈ اداکارہ نے داعش کے حملوں کے باعث اپنے گھر چھوڑنے والوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر ان خواتین سے ملاقات کی جو داعش کی قید میں رہ چکی تھیں۔ یزیدی قوم کی ہزاروں خواتین کو مبینہ طور پر داعش کے جنگجو?ں نے جنسی غلام بنالیا تھا اور ان میں سے چند ایک کو حال ہی میں رہائی ملی ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...