کولمبیا کی حسینہ مس یونیورس منتخب ، امریکہ ، یوکرین اور نیدرلینڈ کی حسیناﺅں کے بھی جلوے

کولمبیا کی حسینہ مس یونیورس منتخب ، امریکہ ، یوکرین اور نیدرلینڈ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میامی(آئی این پی) کولمبیا کی پالینا ویگا88ممالک کی حسیناﺅں کے مقابلے میں مس یونیورس 2015ءمنتخب ہوگئی ہیں۔بارانکویلا کی رہائشی اور بزنس ایڈمنسٹریشن کی طالبہ 22سالہ ویگانے بتایاکہ ا±نہوں نے مس یونیورس کے مقابلے میں پہلی اور آخری مرتبہ شرکت کی ، وہ اپنی تعلیم جاری رکھناچاہتی ہیں۔
مقابلے میں شرکت سے قبل مس یونیورس کا کہناتھاکہ یہ کوشش ہوگی کہ وہ موجود دور کی خاتون کو پیش کریں جو صرف اپنی خوبصورتی اوربناﺅسنگھارپر توجہ نہیں دیتی بلکہ پروفیشنل ، ذہین اورسخت محنت کرنیوالی ہے۔اس مقابلے میں کولمبیا ءکی پالینا ویگا پہلے ، دوسرے نمبر پر امریکی ، تیسرے پر یوکرین اور چوتھے نمبر پر مس نیدرلینڈآئیں۔

مزید :

کلچر -