ہالی ووڈ فلم ”مینینز“ کےنئے ٹریلر نے دھوم مچادی

ہالی ووڈ فلم ”مینینز“ کےنئے ٹریلر نے دھوم مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی) ہالی ووڈ کی نئی اینی میشن فلم مینینز کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے۔ فلم رواں سال 10 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔فلم مینینز کی کہانی رنگا رنگ دنیا سے شہر کی دنیا میں آنے والے ننھے مینینز کے گرد گھوم رہی ہے۔ جن کو تلاش ہے نئے ماسٹر کی۔ اپنے ماسٹر کی کھوج کیلئے سامنا کرتے ہیں ہر خطرے کا۔ تھرل اور ایڈونچر کرتے ننھے میننیز نیویارک پہنچ جاتے ہیں۔فلم کی ہدایتکاری کیل بالڈا اور پیئیر کوفن دے رہے ہیں۔اینی میشن ،کامیڈی اور فیملی فلم بڑے اور بچوں کو تفریح کے خزانے لوٹانے رواں برس 10 جولائی کو سینما گھروں میں آرہی ہے۔

مزید :

کلچر -