ہالی ووڈ فلم” امریکن اسنائپر“دوسرے ہفتے بھی سرفہرست

ہالی ووڈ فلم” امریکن اسنائپر“دوسرے ہفتے بھی سرفہرست

نیویارک(آئی این پی) ہالی ووڈ فلم امریکن اسنائپر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں مصروف ہے،فلم لگاتار دوسرے ہفتے بھی پہلے نمبر پر براجمان ہے،امریکی نیوی کے شارپ شوٹر کرس کائیل کی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم امریکن اسنائپر کی کامیابیاں جاری ہیں، فلم رواں ہفتے چونسٹھ اعشاریہ چار ملین ڈالر کا بزنس کرکے سرفہرست ہے،امریکن اسنائپر کو آسکر ایوارڈز میں سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلموں میں شامل ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے،دوسرے نمبر پر آنے والی فلم دا بوائے نکسٹ ڈور نے پندرہ ملین ڈالر کا بزنس کیا،فلم میں جینیفر لوپیز نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،فیملی فلم پیڈنگٹن نے بارہ اعشاریہ چار ملین ڈالر کا بزنس کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...