ہالی ووڈ کی نئی فلم” ایفی گرے‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی نئی فلم” ایفی گرے‘ کا پہلا ٹریلر جاری

 لاس اینجلس(این این آئی) ہالی ووڈ کی نئی فلم” ایفی گرے“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ رشتوں میں کس طرح دراڑیں پڑتی ہیں یہ دکھانے فلم رواں برس تین اپریل کو سینما گھروں میں آرہی ہے۔فلم ایفی گرے میں ازدواجی رشتوں میں پڑنے والی دراڑوں کی منفرد عکاسی کی گئی ہے۔ فلم میں کہانی وکٹوریہ دور کے آرٹسٹ جان ایورٹ اور اسکی بیوی ایفی گرے کے لو ٹرائی اینگل کے گرد گھومتی نظر آئی گی۔فلم ایفی گرے کے ہدایت کار رچرڈ لیکسٹن نے ڈرامہ فلم کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔ اداکاروں میں ڈاکوٹا فننگ ، ایما تھومپسن ، جولی والٹرز جیمس فوکس نے عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ایڈوپٹ فلمز کے تحت محبت کے رشتوں پر مبنی فلم ایفی گرے رواں برس 3 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...