بادشاہ کی ملکہ بننے کا خواب گیا ٹوٹ....الیانا ڈی کروز ہیروئن کی جگہ شاہ رخ کی نئی فلم میں آئٹم نمبر کریں گی

بادشاہ کی ملکہ بننے کا خواب گیا ٹوٹ....الیانا ڈی کروز ہیروئن کی جگہ شاہ رخ کی ...

ممبئی (آئی این پی)الیانا ڈی کروز ہیروئن تو نہ بن سکیں، لیکن اب بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم، فین میں آئٹم نمبر پر ناچتی گاتی دکھائیں دیں گی۔ہدایتکار منیش شرما اور یش راج فلمز والے بناررہے ہیں نئی فلم ”فین“ جس میں مرکزی کردار میں کنگ خان دکھائی دیں گے، خبریں گرم تھیں کہ اس فلم میں الیانا ڈی کروز، شاہ رخ کی ہیروئن بن کر جلوہ گر ہونگی، لیکن اب بھارتی میڈیا کے مطابق الیانا اداکاری تو نہیں ہاں مگر آئٹم نمبر پر ناچتی تھرکتی ضرور دکھائی دیں گی۔فلم کی عکس بندی جاری ہے جبکہ ”فین“ اگست میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر