رواں سال بالی وڈ کے تین خان 50 سال کے ہو جائیں گے

رواں سال بالی وڈ کے تین خان 50 سال کے ہو جائیں گے

ممبئی (آئی این پی ) رواں سال بالی وڈ کے تین خان سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان 50 سال کے ہو جائیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عمر کے ساتھ ان تینوں خانوں میں نکھار آرہا ہے اور اس عمر میں بھی یہ تینوں خان نہ صرف ہٹ فلمیں دے رہے ہیں بلکہ نئی نسل کو ان سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔تینوں خان کی لوگوں کے درمیان اپنی منفرد شبیہ ہے۔ جہاں شاہ رخ خان نے اپنی فلموں سے رومانی ہیرو کی شبیہ بنا رکھی ہے وہیں سلمان خان رومانٹک ہیرو اور ایکشن ہیرو نظر آتے ہیں جبکہ عامر خان نے خود کو ’پرفیکشنسٹ‘ بنا رکھا ہے۔ہندی فلم کی تاریخ پرنظر رکھنے والے راجہ بھارتن نے کہا کہ شاہ رخ ہر فلم سے نکھرتے رہے اور عامر نے سمجھ کر فلمیں کیں جبکہ سلمان خان میں ہمیشہ سے ایک سنہری کرشمہ رہا ہے۔

 صرف قسمت آپ کو اتنا آگے نہیں لے جا سکتی محنت بھی ضروری ہے جبکہ فلم تاریخ داں رفیق بغدادی نے کہا کہ تینوں خانوں نے ہدایتکاروں کے ساتھ مل کر کامیاب فلمیں دی ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...