ایچ بی ایل نے یونین پے انٹرنیشنل کا ایوارڈ لگاتار دوسرے سال بھی حاصل کرلیا

ایچ بی ایل نے یونین پے انٹرنیشنل کا ایوارڈ لگاتار دوسرے سال بھی حاصل کرلیا

لاہور ( پ ر)ایچ بی ایل نے یونین پے انٹرنیشنل کی جانب سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (MENA) کے خطے میں سال کے اجراء کنندہ کا ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں چین کے شہر شنگھائی میں یونین پے انٹرنیشنل کے صدر دفتر میں ایوارڈ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں یونین پے انٹرنیشنل کے سی ای او چائی جیانبو (Cai Jianbo)اور ایچ بی ایل کے ہیڈ پیمنٹ سروسز فائق صادق سمیت دونوں اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ ایچ بی ایل اور یونین پے انٹرنیشنل نے ایچ بی ایل کی جانب سے یونین پے آن لائن پیمنٹ (یو پی او پی) کے آغاز پر بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ ایچ بی ایل مینا خطے میں یو پی او پی کا پہلا اجراء کنندہ اور وصول کنندہ ہے۔ یوپی او پی کے ذریعے ایچ بی ایل کی جانب سے جاری کردہ یونین پے کے ڈیبٹ کارڈز کو آن لائن ٹرانزایکشنز اور ای کامرس کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آن لائن ای کامرس کی استعداد بھی رکھتے ہیں اور انکی ویب سائٹس پر یونین پے کے کارڈز سے ادائیگی کی جاسکتی ہے۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فائق صادق نے کہا کہ یونین پے کی جانب سے لگاتار دوسرے سال بھی سال کے اجراء کنندہ کے ایوارڈ کے حصول پر فخر کرتے ہوئے ایچ بی ایل اُسے اپنی عزت افزائی سمجھتا ہے ۔ ایچ بی ایل یونین پے کے سب سے زیادہ ڈیبٹ کارڈ ز کا اجراء کنندہ ہے اور یہ پہلا بینک ہے جو پاکستان سمیت پورے مینا خطے میں یو پی او پی کی خدمات کا آغاز کررہا ہے۔ ایچ بی ایل اور یونین پے کی شراکت داری کے نتیجے میں گزشتہ دو سال کے دوران بھرپور کامیابی حاصل ہوئی، ایچ بی ایل مقامی مارکیٹ میں یونین پے کی معاونت سے مختلف خدمات متعارف کراچکا ہے۔ ایچ بی ایل بہت جلد بین الاقوامی مارکیٹ میں (جہاں جہاں وہ دستیاب ہے) اپنی خدمات میں وسعت لائے گا۔ چائی جیانبو نے کہا کہ یونین پے انٹرنیشنل اور ایچ بی ایل کے درمیان مقامی طور پر یونین پے کارڈ کی وصولی کے نیٹ ورک میں اضافے اور مقامی کارڈ سے استعمال ہونے والی خدمات میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل اور ایچ بی ایل مشترکہ طور پر یونین پے فونونگ کارڈ (UnionPay Funong card)اور پریمیم کارڈز جاری کریں گے تاکہ مقامی طور پر یونین پے کارڈ کی مصنوعات اور خدمات میں مسلسل اضافہ کیا جائے جبکہ دیگر سمندر پار ملکوں میں اپنا تعاون وسیع کرکے کارڈ مالکان کو بہتر طور پر سہولتیں پیش کی جائیں گی اور مختلف ممالک کے درمیان تبادلوں میں معاونت کی جائیگی ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...