گیریژن یونیورسٹی لاہو رکے طلباؤ طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ

گیریژن یونیورسٹی لاہو رکے طلباؤ طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر) گیریژن یونیورسٹی لاہو رکے طلباؤ طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا ۔ سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد چوہدری تھے۔ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لاہور سٹاک ایکسچینج کے کارپوریٹ کمونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے طلبا ؤ طالبات کو ملکی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے مطالعاتی دورہ کا مقصد تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو فنانشل اور انوسٹمنٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے جس سے نوجوان نسل کو مستقبل میں معاشی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھانے کے قابل بنانا ہے۔ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کی معاشی استعداد کار بڑھتی ہے مثلا بچت کرنا سرمایہ کاری کرنا اور رقم کا صحیح استعمال کرنا شامل ہے۔ انھوں نے بتایا کہ لاہور سٹاک ایکسچینج طلباؤ طالبات کے لئے پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔جو کہ پاکستان کے معاشی سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہو گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ طلبا ؤ طالبات کا سٹاک ایکسچینج کے دورہ سے ملکی معیشت کے حوالے سے ان میں شعور اجاگر ہو گا انہیں پتہ چلے گا کہ سٹاک مارکیٹ کیسے کام کرتی ہے اور حصص کی ٹریڈنگ کیسے ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کی لسٹنگ اور ان کی کارکردگی سرمایہ کاری کے تحفظ سمیت دیگر امور پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی گئی ۔ مزید بتاتے ہوئے مس گیتی بھٹی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے طلبہ و طالبات کی فنانشل مارکیٹ کے حوالے سے معلومات میں اضافہ ہو گا جو انہیں عملی زندگی میں مدد دے گا۔

مزید :

کامرس -