چن ون نے کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں ایک نئے عظیم الشان اسٹور کا افتتاح کر دیا
راولپنڈی( پ ر)چن ون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں محمد کاشف اشفاق نے کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں ایک نئے عظیم الشان اسٹور کا افتتاح کیا۔اس شاندار تقریب کے معزز مہمانوں میں شہر کے سماجی، کاروباری اور ثقافتی حلقوں کے علاوہ سفارتی شخصیات کی بھی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔اس موقع پر چن ون کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں عمیر جاوید بھی موجود تھے۔کمرشل مارکیٹ راولپنڈی،چن ون کے نئے اسٹور میں فیشن کے شاندار ملبوسات، متموّل فرنیچر، بہترین بیڈنگ اور گھریلو استعمال کی مصنوعات کی مکمل ورائٹی موجود ہے۔ حال ہی میں چن ون نے جوہر ٹاؤن لاہور،پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد اور ڈی ایچ اے راولپنڈی میں بھی اپنے لائف اسٹائل اسٹور کا افتتاح کیا ہے۔اس شاندار تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ، چن ون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں محمد کاشف اشفاق نے کہاکہ ہم راولپنڈی شہر میں ایک اور نیا اسٹور پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں چن ون کا قیام اعلیٰ ترین معیار کی خریداری اور سہولت کو مدّنظر رکھ کر عمل میں لایا گیا ہے۔ چن ون کے اسٹور کا اندرونی ڈیزائن اختراع، جدّت، شہری کشش اور برانڈ کی کثیر مصنوعات میں موجود گلیمر کا واضح عکاس ہے۔ میاں محمد کاشف اشفاق نے مزید کہا: چن ون برانڈ کے پُر جوش صارفین کے شکرگزار ہیں اور اپنے صارفین کے لیے انکی فیشن اور لائف اسٹائل سے متعلق ضروریات اور خواہشات کی تکمیل کے لیے پُر عزم ہیں۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران میاں محمد کاشف اشفاق نے بتایا کہ بہت جلدکراچی کے ڈولمین مال کلفٹن کے علاوہ حیدر آباد اورکوئٹہ کے شہروں میں بھی چن ون کے اسٹور کا افتتاح کیا جائے گا۔چن ون کو پاکستان کی سب سے بڑی فیشن ریٹیل چین کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اپنی مقدم کمپنی چناب سے وراثت میں ملنے والی جدّت طرازی اور معیار کے باعث چن ون کا برانڈ ملک کے فیشن اسٹائل کے شعبے میں مرکزی کردار کا حامل ہے۔ ملک بھر میں 31اسٹور کے علاوہ چن ون کی بیرونِ ملک بھی عظیم الشان موجودگی موجود ہے۔