زونگ نے مائیکروسافٹ کی خصوصی کلاؤڈ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا

زونگ نے مائیکروسافٹ کی خصوصی کلاؤڈ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا

لاہور(پ ر) معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ نے ونڈوز سرور 2012اور ما ئیکروسافٹ سسٹم سنٹر2012 پر مشتمل مائیکروسافٹ کی پرائیویٹ کلاؤ ڈ ٹیکنالوجی کا استعما ل شروع کر دیا ۔ واضح رہے کہ زونگ نے حال ہی میں ملک بھر میں جی ایس ایم وائس اور ڈیٹا نیٹ ورک کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 3Gاور 4Gٹیکنالوجی حا صل کی ہے ۔آپریشن میں اس توسیع کے بعد زونگ آپریشنل اخراجات میں کمی لانے ، استعدادکار بڑھانے اور کاروباری اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہے ۔اسی مقصد کے حصول کیلئے زونگ نے مائیکرو سافٹ کے اس جدید ترین سلوشن کا استعمال شروع کر دیا ہے۔مائیکروسافٹ زونگ سمیت دنیا کی نامور کمپنیوں کوجدید ترین ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے نہایت مستعدی سے کام کر رہا ہے۔ مائیکروسافٹ ٹیلی کا م بزنس آپریشنز کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کیلئے جدید ترین ڈیٹا سنٹرسلوشنز بشمول پرائیویٹ کلا ؤ ڈ فراہم کر رہاہے ۔ ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے یہ جدید ترین اور مخصوص ڈیزائن تیار کرکے مائیکروسافٹ پرائیویٹ کلاؤڈ سلوشن فراہم کررہا ہے جو آنے والے وقتوں میں کسی بھی کمپنی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کیلئے کافی ہوتا ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...