اسماعیل انڈسٹریزنے بینک آف خیبر میں سرمایہ کاری کی منظوری دے دی

اسماعیل انڈسٹریزنے بینک آف خیبر میں سرمایہ کاری کی منظوری دے دی

 اسلام آباد (اے پی پی) اسماعیل انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقصود اسماعیل نے کہا ہے کہ کمپنی بینک آف خیبر کے 24.5 فیصد تک حصص میں سرمایہ کاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ23دسمبر2014ء کو کمپنی کے حصہ داروں کے اجلاس عام کے دوران بینک آف خیبرکے حصص خریدنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت اسماعیل انڈسٹریز نے 7 جنوری کو دو ملین جبکہ 9،13اور14 جنوری 2015ء کو2.5 ملین شیئرز خریدے گئے اور 15جنوری کو مزید2.4 ملین حصص اوپن مارکیٹ سے خریدے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حصص کی تازہ خریداری کے بد کمپنی اس وقت بینک آف خیبر کے 10.8 فیصد حصص کی مالک ہے اس سے پہلے کمپنی 8.6 فیصد کے حصص کی مالک تھی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی بینک آف خیبرکے 24.5 فیصد تک حصص خریدے گی۔

مزید : کامرس