مارکیٹ کی قوتوں کوہی تیل کی قیمتوں کا تعین کرنا چاہئے،سعودی ارامکو

مارکیٹ کی قوتوں کوہی تیل کی قیمتوں کا تعین کرنا چاہئے،سعودی ارامکو

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی توانائی بارے سرکاری کمپنی ارامکو کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بہت کم ہونے کے باوجود تیل کی پیداوار میں کمی نہیں ہوگی۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ارامکو کے صدرخالد الفلیح نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانستہ طور پر تیل کی پیداوار میں کمی نہیں ہونی چاہئے بلکہ مارکیٹ کی قوتوں کوہی تیل کی قیمتوں کا تعین کرنا چاہئے کیونکہ ہر ایک کیلئے تیل کی قیمتیں بہت کم ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ خام تیل کی پیداوار اور برآمد کے لحاظ سے سعودی عرب کی تیل کمپنی ارامکو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

مزید : کامرس