ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی

ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی

 ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ اس بات کی امید ہے کہ یونان کی نئی حکومت بیل آؤٹ پیکج کیلئے یورپی یونین اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گی اور یورو زون سے علیحدگی سے اجتناب برتے گی۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں 1.44 فیصد اضافہ جبکہ سڈنی سٹاک ایکسچینج میں 0.67 فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔ اسی طرح شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں 0.10 فیصد اور سیؤل سٹاک مارکیٹ میں 0.46 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں استحکام کی صورتحال رہی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...