نئی مانیٹرنگ پالیسی میں شرح سود میں کمی خوش آئند ہے، افتخار بشیر

نئی مانیٹرنگ پالیسی میں شرح سود میں کمی خوش آئند ہے، افتخار بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اے پی پی) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹرنگ پالیسی میں شرح سود میں ایک فیصد کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔ منگل کے روزانہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو نئی صنعتوں کے قیام اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے سستے قرضوں کی اشدضرورت ہوتی ہے۔ مارک اپ کی شرح میں کمی کے باعث ان کی مالی مشکلات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مارک اپ میں کمی کے باعث نئی صنعتوں کے قیام سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور معیشت مستحکم ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے حکومت کو بھی خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوگا۔

مزید :

کامرس -