تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

 سنگاپور (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا تاہم خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والا یہ اضافہ عالمی سطح پرخام تیل کی رسد ، طلب میں کمی اور یونان کی سیاسی مستقبل کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش کے باعث رک گیا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مارع میں ترسیل کیلئے اہم معاہدے 10 سینٹ کے اضافے سے 45.25 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی کروڈ کے مارچ میں ترسیل کیلئے معاہدے14 سینٹ کے اضافے سے 48.30 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پیرکو ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 44 سینٹ اور برینٹ کروڈ کی قیمت میں 63 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...