لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزملا جلارجحان رہا ۔مجموعی طور پر95کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔24کمپنیوں کے حصص میں اضافہ12کمپنیوں کے حصص میں کمی۔جبکہ59کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس1.87پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6357.10پربندہوا ۔مارکیٹ میں کل19لاکھ 16ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز13لاکھ87 ہزار 700حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے9لاکھ81ہزا رحصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈکے3لاکھ65ہزار500حصص۔جبکہ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈکے 98ہزارحصص فروخت ہوئے۔  آج سب سے زیادہ اضافہ ہونڈا اٹلس کار پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت7.18روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 1.90روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس