تحریک استحکام پاکستان کونسل کی جانب سے پنجاب کوآپریٹوبینک کیلئے گولڈمیڈل
لاہور ( پ ر ) تحریک استحکام پاکستان کونسل ( جسٹرڈ ) نے پنجا ب پرو ونشل کو آ پریٹوبینک لمیٹیڈ کی جانب سے 90سال سے زائد زرعی شعبہ اور کاشتکاروں میں فراہم کی جانے والی بے مثال سہولیات اور بینک انتظامیہ کی جانب سے کسان دوست سکیموں کے اجراء کے پیش نظر قائد اعظم گولڈ میڈل دیا جو صدر چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے ڈاکٹر مجید نظامی آ ڈیٹوریم شاہراہ قائد اعظم لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر پنجاب چودھر ی محمد سرور سے وصول کیا محمد ایوب نے اس موقع پر کہا کہ بینک 1942ء سے کاشتکاروں کی بہتری اور ان کی معاشی حالت بہتر بنانے کے حوالے سے کام کر رہا ہے اور کو آ پریٹو سیکٹر کا واحد شیڈ ولڈ بینک ہے جو کامیابی سے اپنا سفر جاری رکھے ہو ئے ہے اور اس وقت اپنے قیام کی صدی مکمل کر نے کی طرف گامزن ہے ۔