کیلیفورنیا کے ساحل پر کشتی میں آگ سے 14کشتیاں تباہ
کیلیفورنیا(آن لائن)امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک کاونٹی میں ساحل کنارے کھڑی کشتیوں میں آگ لگنے سے درجن بھر سے زائد کشتیاں تباہ ہوگئیں۔اسکرامینٹو کاونٹی کے علاقے وال نٹ گروو میں رات گئے ساحل کنارے کھڑی کشتی میں آگ لگ گئی جو پھیلتی ہوتی دوسری کشتیوں تک پہنچ گئی۔ امدادی ٹیموں نے جب آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی تو ایک کشتی ڈولتی ہوئی آگے نکل گئی اور ڈاک سے جاٹکرائی۔اس دوران 14 کشتیاں آگ لگنے سے تباہ ہوئیں۔امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔