سپین میں ایک لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا،10ہلاک

سپین میں ایک لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا،10ہلاک

                                   میڈرڈ(این این آئی)سپین میں ایک لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ، ہسپانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ وسطی سپین میں واقع لاس لانوس ایئربیس پر پیش آیا ¾ جب ایک ایف سولہ لڑاکا طیارہ اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر موجود دیگر طیاروں سے ٹکراگیا، حادثے کے نتیجے میں 2 پائلٹوں سمیت دیگر 8 افراد ہلاک 13 زخمی ہوگئے۔سرکاری حکام کے مطابق لڑاکا طیارے نیٹو کے تحت ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے تھے۔

مزید : عالمی منظر