نچلی پرواز کرنے والے ایک چھوٹے ڈرون طیارے کے وائٹ ہاو¿س کمپلیکس میں گرنے سے افرا تفری پھیل گئی

نچلی پرواز کرنے والے ایک چھوٹے ڈرون طیارے کے وائٹ ہاو¿س کمپلیکس میں گرنے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی) نچلی پرواز کرنے والے ایک چھوٹے ڈرون طیارے کے وائٹ ہاو¿س کمپلیکس میں گرنے سے افرا تفری پھیل گئی۔ پیش آنے والے واقعہ کے بعد حفاظتی اقدام کے طور پر وائٹ ہاو¿س کو کچھ دیر کیلئے بند کر دیا گیا۔سیکریٹ سروس کے ترجمان برائن لیارے نے بتایا کہ گرنے والا ڈرون بازار میں دستیاب ایک عام کواڈ کاپٹر تھا۔انہوں نے بتایا کہ ڈرون وائٹ ہاو¿س کمپلیکس کے جنوب مشرق میں رات تین بجے کے قریب گرا اور ایجنسی ملزمان کی شناخت اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -