داعش کے سائبر گروپ نے ملائشین ایئرلائن کی ویب سائٹ ہیک کرلی

داعش کے سائبر گروپ نے ملائشین ایئرلائن کی ویب سائٹ ہیک کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالا لمپور(این این آئی) داعش کے سائبر گروپ نے ملائشین ایئرلائن کی ویب سائٹ ہیک کرلی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائشین ایئر لائن کے ہیک کا انکشاف اس وقت ہوا جب صارفین نے ویب سائٹ کو لاگ آن کیا تو وہاں داعش کے سائبر گروپ آفیشل سائبر کلیفیٹ لیزرڈ نے اپنا پیغام چھوڑ رکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ داعش یہاں موجود ہے اور انہوں نے ویب سائٹ کو ہیک کرکے ایئرلائن کی ای میل پر قبضہ جما لیاداعش کے سائبر گروپ کی جانب سے ویب سائٹ کو ہیک کیے جانے کے بعد ملائشین ایئرلائن انتظامیہ نے سائٹ کے ہیک کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہیکرز نے صرف ان کا ڈومین نیم سسٹم ہیک کیا ہے تاہم اس کا انٹرنل سرور محفوظ ہے۔ ائیر لائن انتظامیہ کے مطابق اس مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے اور سائٹ آئندہ 22 گھنٹوں میں مکمل بحال کردی جائےگی ¾ اس حوالے سے ملائشین حکام کو بھی آگاہ کردیاگیا

مزید :

عالمی منظر -