حساس مقامات کی حفاظت کیلئے 34ایڈوائزری کمیٹیوں کا قیام

حساس مقامات کی حفاظت کیلئے 34ایڈوائزری کمیٹیوں کا قیام

 لاہور ( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے پنجاب سکیورٹی آرڈیننس برائے حساس مقامات 2015کے تحت شہر میں سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹیاں قائم کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں 34 سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیاہے اورہر کمیٹی 7ممبران پر مشتمل ہو گی اورمتعلقہ ڈی ایس پی ایڈوائزری کمیٹی کا چیئر پرسن ہوگا جبکہ دیگر ممبران میں ضلعی انتظامیہ،سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی،تاجروں کے نمائندے اور متعلقہ علاقے کے دو معززین شامل ہو نگے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ سٹی ڈویژن میں 10 ،سول لائن ڈویژن میں 14،کینٹ ڈویژن میں 11 ، اقبال ٹاؤن میں 5اورصدر ڈویژن میں 4سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹیاں حساس مقامات کی سکیورٹی کے امور کے حوالے سے اقدامات کریں گی اور اس حوالے سے اجلاس بھی بلائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...