پیپلزپارٹی ملک کو فسادات سے نکال کر امن کی راہ پر لانا چاہتی ہے ، زاہد ذوالفقار
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کو فسادات سے نکال کر امن کی راہ پر لانا چاہتی ہے پیپلزپارٹی ملک کو داخلی امور پر مظبوط دیکھنا چاہتی ہے کیونکہ داخلی امور پر کنٹرول نہیں ہوگا تو ملک میں امن قائم نہیں ہوگا موجودہ حکمران داخلی امور پر توجہ دیں تاکہ ملک کو فسادات اور وہشت گردی سے نکالا جاسکے ملک میں فرقہ پرستی کی وجہ سے جو فسادات ہوئے ہیں ہر فرقہ ایک دوسرے کے فرقے کے کو قتل کر رہا ہے جس سے ملک میں بدامنی پیدا ہورہی ہے اگر عوام ملک میں سکون چاہتے ہیں تو سب عوامی طبقات کو اکھٹا ہو کر افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف جنگ کرنی ہوگی۔
پاک فوج منظم طریقے سے فسادیوں اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں عوام بھی پاک فوض کے ساتھ کھڑی ہے پاک فوض نے ملک میں امن و امان قائم کرنے کا پکا ارادہ کیا ہوا ہے پاک فوج عوام کو سکون میں دیکھنا چاہتی ہے پیپلزپارٹی پاک فوج کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو ملک کی خاطر قربان ہوگئے پیپلزپارٹی ملک تو دہشتگردی اور فسادات سے پاک دیکھنا چاہتی ہے ۔