کینیڈین این جی او کے ڈائریکٹر کی وزیر اقلیتی امور کے ساتھ ملاقات

کینیڈین این جی او کے ڈائریکٹر کی وزیر اقلیتی امور کے ساتھ ملاقات

لاہور ( خبرنگار) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو سے کینیڈین این جی اورلڈ ویژن کے نیشنل ڈائریکٹر فریڈوٹی وین نے ملاقات کی اور انسانی حقوق اور اقلیتی امور کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔صوبائی وزیر نے کینیڈین ڈائریکٹر فریڈوٹی وین کو محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی و بہبود کے متعلق تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ فریڈوٹی وین نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ورلڈ ویژن کے اقدامات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا اور صوبائی محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ خلیل طاہر سندھو نے انہیں حکومت پنجاب کے تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر ورلڈ ویژن کی مس ثوبیہ، اورنگزیب، عطا اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...