بجلی کا بریک ڈاؤن حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،انجینئر یاسر

بجلی کا بریک ڈاؤن حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،انجینئر یاسر

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ گیس،بجلی لوڈشیڈ نگ نے عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے اور عوام شدید پر یشان ہے آئے روز بجلی کا بریک ڈاؤن ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز UC-7 کے عہدیداران سید مظہر عباس، محمد امجد، فدا محمد فدا، عدیل نواز، اصغر ڈار، شکیل گجر، راحیل الیاس، ساجد یامین مغل سے ملاقات میں کیا، ذوالفقار بٹ، نعمان گوگی ملک ریاض، ذاکر گیلانی، عمار ارشد عمار طارق، رانا اسد اور ملک حفیظ کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری کے عذ اب میں مبتلا کر رکھا ہے بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ نے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے نااہل حکمران عوام کی چیخیں نکلوانے کی پا لیسی پر گامزن ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1