تجاوزات کے خلافکریک ڈاؤن 11ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

تجاوزات کے خلافکریک ڈاؤن 11ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر) شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے11ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیاڈی سی او لاہور کیپٹن ا(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق روی ٹا ؤن انتظامیہ نے شاہدرہ ہسپتال روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان ،داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے شادمان سرکلر روڈ،کریم پارک سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان ،عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے ہربنس پورہ ،جوڑے پل سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان،شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے عامر روڈ شادباغ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان ،سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے گلشن راوی ،سلطان احمد روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان ،نشتر ٹا ؤن انتظامیہ نے گرین ٹا ؤن ،ریاض چوک، باگڑیاں چوک، چونگی امر سدھوسے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان،گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے حفیظ سنٹر سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان جبکہاقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے ٹھوکر نیاز بیگ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔