پرائس مجسٹریٹوں کا آپریشن،73دکانداروں کے چالان،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

پرائس مجسٹریٹوں کا آپریشن،73دکانداروں کے چالان،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 712دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے73 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,04,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔11افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے۔گئے اور مجموعی طور پر17افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے06افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔