تحریک انصافمینارٹی ونگ کی صدر کا دورہء فیصل آباد

تحریک انصافمینارٹی ونگ کی صدر کا دورہء فیصل آباد

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب مینارٹی ونگ کی صدر و ایم پی اے شنیلاروتھ نے فیصل آباد کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا ، وہ اپنے دورے کے موقع پر سمندری کے چک نمبر 216 میں مسیح کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لئے گئیں،اس موقع پر شنیلا روتھ نے متاثرہ مسیح برادری کو یقین دہانی کرائی کہ تحریک انصاف ہر سطح پر آپ کاساتھ دے گی، ٹی ایم اے فیصل آباد نے تیرہ سے زائد مسیح خاندانوں کے گھروں کومسمار کر دیا ، شدید سردی میں متاثرہ خاندان اپنے بچوں کے ہمراہ کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، تحریک انصاف ٹی ایم اے فیصل آباد کے اس عوام دشمن اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کو گھر تعمیر کرکے دےاور ان کی ہر ممکن مدد کرے، حکومت پنجاب مسیح خاندانوں کے گھروں کومسمار کرنے والے ٹی ایم اے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرے، اگر حکومت پنجاب نے اس واقعہ کانوٹس نہ لیا تو تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے ہمراہ ٹی ایم اے کے دفتر کے باہر دھرنا دے گی۔ بعدازاں سمندری کے مقامی ہوٹل میں شنیلاروتھ کی صدارت میں مینارٹی ونگ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تحصیل سمندری کے عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا ، پی ٹی آئی مینارٹی ونگ سمندری کے صدر ڈاکٹر ایبٹ سہوترا، جنرل سیکرٹری رفیق ایڈووکیٹ مسیح رندھاوا، سنیئرنا ئب صدر اسلم جیمسن کو مقرر کیا گیا ، اجلاس میں پاسٹر یونس جلال ، چوہدری ڈینیل، پرویز انجم پال، ارشد گل ، رحمت مسیح، سرور مسیح ، جاوید مسیح اور بلال مسیح نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...