اہلسنت تنظیموں کی اے پی سی ،30جنوری کو یوم عشق رسولﷺمنانے کا فیصلہ

اہلسنت تنظیموں کی اے پی سی ،30جنوری کو یوم عشق رسولﷺمنانے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام اہلسنت کی 30 تنظیموں کی آل پارٹیز کانفرنس عالمی جماعت اہلسنت کے مرکزی دفتر جامعہ حزب الاحناف 11 داتا دربار روڈ لاہو رمیں ہوئی جس میں اہلسنت کی 30 تنظیموں کے جن نمائندوں نے شرکت کی ان میں مفتی پیر سید مصطفی اشرف رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، سید مختار رضوی، پروفیسر احمد شکیل صدیقی، مفتی غلام حسن، مولانا مبارک علی رضوی، پیر خادم حسین شرقپوری، علامہ سید اقبال حسین شاہ، مفتی عبدالرحمن، ڈاکٹر محمد رفیق سدیدی، مولانا مراتب علی رضوی، علی خادم حسین مجددی، مولانا محمد طارق نقشبندی، مفتی نعمت علی، مولانا رب نواز نوری، مفتی محبت علی برکاتی، مولانا نیاز علی خان، مولانا محمد حامد یعقوب، مولانا آصف برکاتی، مولانا منیر احمد علوی، علامہ محمد ریاض سیالوی، مولانا محمد رمضان نوری، مولانا محمد اسماعیل نقشبندی، پروفیسر محمد نعیم نورانی، مولانا محمد ذوالفقار علی، مولانا شہباز احمد نورانی، علامہ دین محمد، پروفیسر احمد حسین، مولانا فیاض نورانی، چوہدری منیر باجوہ، محمد حفیظ چوہدری، مولانا محمد عرفان اورمولانا محمد اصغر علوی شامل ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ مغرب کے پالتو شیطان کے پیروکاروں نے گستاخانہ خاکوں کی بار بار اشاعت کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی انتہاء کردی ہے۔ مسئلہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری موت وحیات کامسئلہ ہے۔ پورا مغرب توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرکے دنیا کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والے مذہب پر حملہ آور ہے اب احتجاج نہیں جہاد کا وقت ہے۔ مغرب کی اس خباست پر عالمی سطح پر جہاد کا اعلان کیا جائے۔ توہین رسالت پر عالم اسلام کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اے پی سی نے موجودہ حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ خاکوں کی اشاعت کرنے والے ممالک کے سفارتخانوں کو پاکستان میں بند کر دیا جائے اور گستاخ ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے فیصلہ کیا گیا کہ اہلسنت تنظیموں کی طرف سے 30 جنوری بروز جمعہ کو ملک بھر میں یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1